روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی دن

کراچی(سی این پی )ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 10 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 19 پیسے کم ہوکر 280 روپے 73 پیسے ہے۔  گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 33 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 92 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 170 پوائنٹس کم ہوکر 63 ہزار 567 پر بند ہوا۔بازار میں آج 42 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور  شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 18.5 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے کم ہوکر 9310 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں