رقمی کا ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم کیلئے کوڈ بیس ٹیکنالوجیز سے اشتراک

اسلام آباد(سی این پی ) رقمی اسلامی ڈیجیٹل بینک (آر آئی ڈی بی) نے کوڈ بیس ٹیکنالوجیز (Codebase Technologies) سے شراکت داری کرلی ہے، جس کا مقصد بینک کے بنیادی ٹیکنالوجی اسٹیک کے طور Digibanc Suite کا حصول ہے۔ کوڈ بیس ٹیکنالوجیز کلاوڈ بیس ڈی جی بیک سوئٹ فراہم کرے گی جو کہ مختلف ایپس کو چلانے والا ڈیجیٹل بینکاری پلیٹ فارم ہے۔ اس پلیٹ فارم کے زریعے جامع ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ اس پلیٹ فارم میں کور بینکاری، موبائل اَیپ، انٹرنیٹ بینکاری، اے پی آئی گیٹ وے اور مڈل ویئر شامل ہیں۔ ڈی جی بیک کی ایک کھلا نقشہ ہے جہاں شراکتداروں اور خدمات فراہم کرنے والے مالیاتی خدمات کی فراہمی متنوع ماحول میں کام کرسکتے ہیں۔ اور اس کے زریعے ایک لچکدار ہمہ جہت ماحول میں نئی مالیاتی خدمات بڑے پیمانے پر فراہم کرسکیں ۔
رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کو جنوری 2023 میں پاکستان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلامک ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام کے لئے اجازت نامہ جاری کیا اور ستمبر 2023 میں اسٹیٹ بینک نے اصولی منظوری نامہ جاری کیا۔ اس وقت رقمی اور چار دیگر اداروں کو ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک پائلیٹ پروجیکٹ کے لیے آپریشنل تیاری کررہا ہے، جس کے بعد ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے طور پر باضابطہ کا شروع کیا جائے گا۔
کوڈ بیس ٹیکنالوجیز ایک اوپن اے پی آئی بینکنگ سلوشن فن ٹیک ہے، جس کا ہیڈ کوارٹر بحرین سے باہر ہے۔ کمپنی کے پاس تجربہ کار ٹیم ہے جس نے متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، بحرین، برطانیہ اور افریقہ میں متعدد ڈیجیٹل، چیلنجر اور neo banks اور مالیاتی تجاویز دی ہیں۔ کمپنی نے متعدد ایوارڈز جیتے ہیں، جن میں 2022 میں بہترین اسلامک فنانس سلوشن پرووائیڈر ایوارڈ کے ساتھ ساتھ 2021 میں بینکنگ انڈسٹری کے لیے بہترین اسلامک پروڈکٹ سافٹ ویئرایوارڈ، تیزی سے ترقی کرتا ہوا اوپن اے آئی پی بینکنگ سلوشنز پرووائیڈر ایوارڈ اور, Most Effective Compliance/RegTech Deployment و دیگر شامل ہیں۔

کوڈ بیس ٹیکنالوجیز کے منیجنگ ڈائریکٹر راحیل اقبال نیکہا کہ ہم ڈیجیٹل بینکنگ کی ترقی کے لیے رقمی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر خوش ہیں۔ کوڈ بیس ٹیکنالوجیز اور رقمی کا مقصد مالیاتی منظر نامے میں انقلاب برپا اور جدید ترین ٹیکنالوجیز سے استفادہ کرتے ہوئے صارفین کو جدید، محفوظ، اور بغیر کسی رکاوٹ کے بینکنگ خدمات فراہم کرنا ہے۔

کوڈ بیس ٹیکنالوجیز کے بانی اور سی ٹی او رضوان وارثی نے کہا کہ رقمی کو ڈیجیٹل بینکنگ کے لیے جامع اسٹیک کے طور پر Digibancپلیٹ فارم فراہم کرنا ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ Digibanc کی جدید خصوصیات اور ماڈیولر آرکیٹیکچر رقمی کو محفوظ، توسیع پذیر اور کسٹمر سینٹرک بینکاری خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔ یہ تعاون جدیدحل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتا ہیجو مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ رقمی پائیدار کامیابی کے لیے دور جدید کی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہو۔

آر آئی ڈی بی کے سی ای او عمیر اعجاز نے کہا کہ ”پاکستانی عوام کو مالی طور پر سہارا دینے کی ضرورت اس سے زیادہ پہلے کبھی نہ تھی۔ کووڈ 19 کے بعد ملک میں گھریلو مالیات کی غیر یقینی صورتحال کو مسلسل مہنگائی اور اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بہت متاثر کیا ہے۔ مالیاتی ادارے اپنے صارفین کی بحالی کے لیے موثر کردارادا کریں گے۔ مالیاتی رسائی اور سرگرمی کے لیے مالیاتی صنعت مزید موثر ٹولز پیش کرے۔ کوڈ بیس کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے رقمی پُرامید ہے کہ وہ legacy technology solutionsمیں درپیش چیلنجوں پر قابو پالے گا اور صارفین کو ڈیٹا کے ذریعے آگاہی فراہم، موثر، موزوں اور شریعت کے مطابق بلارکاوٹ ڈیجیٹل فنانس پیش کرسکیگا۔

آرآئی ڈی بی کے کوچ ندیم حسین نے کہا کہ ایک مضبوط کور بینکنگ سسٹم کا سب سے قیمتی فائدہ صارفین کی خدمات کو بہتر بنانا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ neo banks کے ساتھ ساتھ اسلامی بینکوں کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھنے والے رقمی کی جانب سے کوڈ بیس ٹیکنالوجیز کے انتخاب کے نتیجے میں طویل مدتی شراکت داری قائم ہوگی جو پاکستان کی بینکاری صنعت میں انفرادی اور موثر خدمات فراہم کرنے، صارفین کو تیز ٹرانزیکشن پروسیسنگ، اکاؤنٹ تک آسان رسائی اور آسان آن لائن خدمات فراہم کرنے کے لیے نئی راہ ہموار کرے گی۔

آر آئی ڈی بی ڈیجیٹل ریٹیل بینک لائسنس کے لیے پانچ خواہشمندوں میں سے ایک ہے، جسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان لائسنسنگ اینڈ ریگولیٹری فریم ورک فار ڈیجیٹل بینکس (فریم ورک) 2022 کے تحت دیا جائے گا اور آنے والے افراد آپریشنل تیاریوں کو حاصل کرنے کے بعد کامیابی کے ساتھ پائلٹ انجام دے رہے ہیں۔

آر آئی ڈی بی ڈیجیٹل ریٹیل بینک لائسنس کے خواہشمند پانچ امیدواروں میں سے ایک ہے، جسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ڈیجیٹل بینکوں کے لیے لائسنسنگ اینڈ ریگولیٹری فریم ورک (فریم ورک) 2022 کے تحت دیا جانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں