ڈالر کی قدر میں کمی جاری، بازار حصص میں بھی مثبت رجحان

کراچی (سی این پی )ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 85 پیسے  کا ہے۔گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر279 روپے 90 پیسے پربند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 281 روپے 7 پیسے پربرقرار ہے، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 657 پوائنٹس اضافے سے 63939 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 951 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 64090 رہی۔ حصص بازار میں 29 کروڑ شیئرز کے سودے 12.5 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 96 ارب روپے بڑھ کر 9361 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں