میکسیکو (سی این پی)شمالی امریکی ملک میکسیکو میں مبینہ طور پر ڈرگ مافیا کے حملے میں 9 امریکی شہری ہلاک ہوگئے جن میں 6 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔میڈیا کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کی ریاست سونارا میں پیش آیا جہاں امریکا سے تعلق رکھنے والا خاندان گاڑیوں کے قافلے میں سفر کررہا تھا۔حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ انہیں ڈرگ مافیا نے غلطی سے کسی اور کے شبے میں نشانہ بنایا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق مرنے والے 2 بچوں کی عمریں ایک سال سے بھی کم تھیں۔رپورٹ کے مطابق یہ خاندان امریکی شہریت رکھتا ہے تاہم گذشتہ کئی دہائیوں سے میکسیکو میں مقیم ہے۔واضح رہے کہ میکسیکو کی ریاست سونارا گذشتہ کئی عرصے سے منشیات فروش گروہوں اور ڈرگ مافیا کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے۔اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک بہت ہی پیارا خاندان ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے دو شیطانی منشیات فروش گروہ کے درمیان پھنس گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واقعے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد امریکی شہری مارے گئے ہیں جب کہ کچھ لاپتہ بھی ہیں، میکسیکو کو اگر ان مافیاز کے خاتمے لیے مدد درکار ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے میکسیکو حکام کو ڈرگ مافیا پر قابو پانے کے لیے اپنی خدامت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ تاہم میکسیکو کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک آزادانہ طور پر اس واقعے کی تحقیقات کرے گا اور حملہ کرنے والے ملزمان کو سزا دلوائے گا۔واضح رہے کہ میکسیکو اور امریکا کے سرحدی علاقے میں منشیات فروش گروہ سرگرم ہیں جن کی ریاستی اداروں کے علاوہ آپس میں بھی طاقت کے حصول کے لیے لڑائی جاری رہتی ہے، یہ گروہ میکسیکو سے منشیات کی بھاری مقدار امریکا اسمگل کرنے میں ملوث ہیں۔ان ہی میں سے امریکا میں گرفتار گوزمین عرف الچاپو کاگروہ سب سے زیادہ مشہور ہے ،62 سالہ الچاپو کو نیویارک کی وفاقی عدالت نے منشیات اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت 10 الزامات پر عمر قید کی سزا کے ساتھ 30 سال اضافی قید کی سزا سنائی ہے
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر