متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ پر عقاب کا سفر

ابوظہبی (سی این پی)متحدہ عرب امارات کے ایک شہری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں اسے ابوظہبی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عقاب کے لیے امیگریشن کی کارروائی مکمل کراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایئرپورٹ سے عقاب کے ساتھ سفر کرنے والے شخص نے متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ پر سفر کیا اور طیارے میں الگ سے نشست بھی بک کرا رکھی تھی۔ اماراتی مسافر سے امیگریشن کی کارروائی کے دوران اہلکار نے عقاب کے بارے میں دریافت کیا تو مسافر نے جواب دیا کہ انہوں نے عقاب کے لیے علیحدہ نشست بک کرائی ہوئی ہے جبکہ اس کی میڈیکل اور سفری دستاویزات بھی ساتھ لایا ہوں۔ اماراتی شہری عقابوں کے ایک عالمی مقابلے میں شرکت کے لیے مراکش روانہ ہوا۔ ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر پاسپورٹ موجود ہے اور سفر کے لیے درکار تمام دستاویزات مہیا ہیں تو عقاب کے سفرمیں کوئی قباحت نہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ پرواز میں ایک مسافر نے بتایا کہ اس نے اپنے کتے کا پاسپورٹ بنوا رکھا ہے۔ کتے کا نسب نامہ، ویکسین سرٹیفکیٹ بھی ہمراہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں