راولپنڈی کے ہسپتالوں کو جدید دور کی ضروریات کے مطابق لیس کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

راولپنڈی (سی این پی )نگران  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے ہسپتالوں کو جدید دور کی ضروریات کے مطابق لیس کیا جائے گا۔جمعہ کو راولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے طبی سہولیات کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال شہر کا سب سے بڑا ہسپتال ہے اور ہم لوگوں کی سہولت کے لیے جدید آلات لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مزید 100 ہسپتال بنائے جائیں گے۔رنگ روڈ منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ علاقے کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں