چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

راولپنڈی (سی این پی )دوسرے عالمی دفاعی شو کے سلسلے میں دورہ سعودی عرب پر موجود چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاعی شو میں پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور ’الفتح ٹو‘ مزائل کے اسٹال کا بھی افتتاح کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے سعوی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی اور چیف آف رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبدالعزیز المطر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں