ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا سے بھی پرائمری الیکشن جیت لیا

واشنگٹن (سی این پی )سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے بھی پرائمری الیکشن جیت لیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کی سابق گورنر نکی ہیلی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔نکی ہیلی شکست کے باوجود صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے دوڑ میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ْ

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل نیو ہیمپشائر کا پرائمری الیکشن بھی اپنے نام کیا تھا۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت کے بعد پارٹی سے خطاب میں کہا کہ وہ صدر جو بائیڈن کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں