اسرائیل کا غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق

واشنگٹن(سی این پی)میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
سینئر امریکی سکیورٹی حکام کے مطابق اب بال حماس رہنماؤں کے کورٹ میں ہے کہ وہ جنگ بندی پر کب آمادہ ہوتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں امریکی فوج کی جانب سے انسانی امداد گرائے جانے کے بعد اسرائیل نے فوری طور پر جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کی۔میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے سینئر اہلکار نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے، ان 6 ہفتوں میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کام کیا جائے گا، 6 ہفتے کی جنگ بندی کے دوران یرغمالیوں کی رہائی اور محصور ساحلی علاقوں میں امداد کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے لئے بات چیت کا پہلا دور مکمل ہو چکا ہے، حتمی فیصلہ دوسرے مرحلے میں ہوگا۔حماس اس سے قبل مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں