بابر اعظم ون ڈے بیٹرز کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر

دبئی (سی این پی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم ون ڈے بیٹرز کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے بولرز میں ساؤتھ افریقہ کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر ہے، دوسری جانب ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ ٹی ٹونٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر جبکہ پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے، بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے نمبر اور روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹیسٹ کے بلے باز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجہ ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے، اس کے علاوہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، آسٹریلیا کے نیتھن لیون بھی 2 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ٹیسٹ میں پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں، پاکستان کے شاہین آفریدی 12 ویں سے 11 ویں نمبر پر آ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں