پی ایس ایل 9 کا فائنل کل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائیگا

کراچی (سی این پی )پاکستان سپر لیگ کا فائنل کل کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔اس سے قبل گزشتہ رات کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے ایلیمینیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 19 اوورز میں حاصل کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں