ایران میں 5.9 شدت کا زلزلہ

تہران(سی این پی)ایران کے مختلف علاقوں میں رات گئے شدید زلزلے سے 5 افراد جاں بحق، جب کہ 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔میڈیاکے مطابق ایران کے شمالی مغربی علاقے میں جمعرات کی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔سرکاری اطلاعات کے مطابق زلزلے سے 3 افراد جاں بحق، جب کہ 120 افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے سے املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ زلزلے کا مرکز جنوبی تبریز اور آذربیجان کا مشرقی علاقہ تھا۔حکام کے مطابق زلزلے کے بعد متعدد بار آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایک علاقے میں زلزلے سے 30 گھر منہدم ہوگئے۔ اطلاعات موصول ہوتے ہی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ 41 گاں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم حکومت کے مطابق 2 گاں میں تباہی شدید نوعیت کی ہے۔ایرانی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جب کہ تباہی بڑے پیمانے پر ہوئی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک ایران خطہ ارض کے ایک ایسے علاقے میں ہے جہاں 2 بڑی اور اہم ٹیکٹو پلیٹس ملتی ہیں، جو اکثر بڑے زلزلوں کا سبب بنتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں