نیویارک(سی این پی)عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مختلف خیراتی اداروں کو 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیویارک کی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے سابق خیراتی ادارے کے فنڈ کو سیاسی اور کاروباری مفادات کے لیے استعمال کرنے پر 20 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔عدالت نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خیراتی ادارواں کو ہرجانے کی رقم ادا کریں تاکہ ریاست کی ڈیموکریٹ اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز کی طرف سے دائر کیا گیا دیوانی مقدمہ نمٹایا جاسکے۔امریکی صدر کے خیراتی ادارے کے خلاف سول مقدمہ ریاست کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے دائر کیا تھا جس میں خیراتی ادارے پر 2016 کی صداتی مہم میں ٹرمپ کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلہ خیراتی اداروں کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے کی جانے والی ہماری کوششوں کی فتح ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان افراد کا محاسبہ ہوا ہے جو خیراتی رقوم کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اکاٹنگ کمپنی کو حکم دیا تھا کہ ان کے 8 سال کے ٹیکس گوشوارے نیویارک میں دائر کیے گئے مقدمے میں درخواست گزار کو فراہم کریں۔امریکی صدر کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی درخواست مین ہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی سائرس وینس کے دفتر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر