اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کرتار پور راہداری کے افتتاح کا خیرمقدم

نیویارک (سی این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے کرتار پور راہداری کے افتتاح کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان اعتماد بڑھے گا۔ کرتارپور راہداری سے ہندوستانی سکھوں کو بغیر کسی ویزا کے اپنے مذہب کے مقدس ترین مقام پر جانے کا موقع ملا ہے۔ یہ راہداری پاکستان میں گوردوارہ دربار صاحب سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو کی آخری آرام گاہ ہے سے بھارت کے گورداسپور میں واقع ڈیرہ بابا نانک کے مزار سے منسلک ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان نے باضابطہ طور پر پروقار تقریب میں کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ راہداری جو دو اہم یاتری مقامات کو ملاتی ہے دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کی راہ ہموار کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں