ڈی جی سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ

اسلام آباد (سی این پی )پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) شعیب کھوسو کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی جی اسپورٹس کی برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیش بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیش کے مطابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت کے بعد فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شعیب کھوسو کو ملازمت سے فارغ کر کے بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ظہور احمد کو ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔شعیب کھوسو کے خلاف گزشتہ کچھ عرصے سے جعلی ڈگری کیس کی انکوائری چل رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں