ڈھاکہ(سی این پی )بنگلہ دیش کے ضلع براھمن بریا میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 16 افراد جاںبحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع براھمن بریا میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم ہوا، حادثے میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔بنگلہ دیشی پولیس حکام کے مطابق رات تقریباََ 2 بجے اُدین ایکسپریس پلیٹ فارم پر پہنچنے والی تھی کہ دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی، تصادم سے ٹرین کی 2 بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ایسا حادثہ صرف اس صورت میں ممکن ہے جب ٹرین کے ڈرائیور نے سگنل توڑا ہو تاہم واقعے کی وجوہات سامنے آنا باقی ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال جون میں بنگلہ دیش کے شمال مشرقی علاقے میں ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 100 افراد زخمی ہوگئے تھے، حادثہ ضلع مولوی بازار میں ڈھاکہ سے 203 کلو میٹر دور پیش آیا تھا۔ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ ٹرین دھاکہ سے سلہٹ جا رہی تھی کہ اس کا ایک ڈبہ پٹری سے اتر کر نہر میں جاگرا تھا جبکہ 2 ڈبے نہر کے کنارے پر گرے تھے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر