بولیویا،سینیٹر جیانائن کا عبوری صدر بننے کا اعلان

بولیویا(سی این پی)بولیویا کے مستعفی ہونے والے صدر ایو مورالز نے میکسیکو میں سیاسی پناہ لے لی۔ اپوزیشن کی سینیٹر جیانائن نے اپنے آپ کو ملک کا نیا صدر ڈیکلیر کر دیا ہے۔بولیویا میں صدر کے استعفے کے بعد سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے، اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی سینیٹر جیانائن نے خود کو ملک کا عبوری صدر قراردے دیا جبکہ مستعفی ہونے والے صدر ایو مورالز نے یہ کہہ کر کہ انکی جان کو خطرہ ہے میکسیکو میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔امریکا کا اپنے شہریوں کو بولیویا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ملک میں ہنگاموں کے بعد صدر مورالز سے ملٹری چیف نے استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں