پاکستان کا پہلامصنوعی سیارہ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے مدار میں داخل

اسلام آباد (سی این پی ) پاکستان کا پہلامصنوعی سیارہ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے مدار میں داخل ہوگیا۔چینی نیوز ایجنسی نے چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’چینگ ای 6‘ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 12 منٹ پر چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیٹلائٹ کے سسٹمز کو مدار میں ٹیسٹ کرنے میں ایک ہفتے کا وقت لگے گا، آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سٹم اور پروٹوکولز کا مدار میں ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے، آئی کیوب 16 مئی کو چاند کی پہلی تصویر بھیجے گا۔

یاد رہے کہ 3 مئی کو پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چین کے شہر ہینان کے وینچینگ خلائی سینٹر سے دوپہر 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں