گرلز ماڈل سکول کی طالبات نےعدم سہولیات اوراساتذہ کو تنخوائیں نہ ملنے پراحتجاج

وانا(سی این پی)جنوبی وزیرستان تحصیل برمل علاقہ دانہ رغزائی کے مقام پر واقع گرلز ماڈل پبلک سکول راغزائی کی طالبات نےعدم سہولیات اور لیڈی ٹیچرز کے تنخوائیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے وانا ٹو انگوراڈہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ گرلز ماڈل پبلک سکول رغزائی کی طالبات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ سکول میں دیگر سکولوں کی طرح سہولیات ہیں اور نہ لیڈی ٹیچرز کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود ہے اس کے علاوہ استانیوں کو تنخواہیں بھی نہیں ملتیں۔ مظاہرین نے کہاکہ اگر حکومت نے مذکورہ سکول کے مطالبات حل نہیں کیے تو ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں