اسرائیلی فورسزکی بربریت،دوروزمیں32 فلسطینی شہید

غزہ(سی این پی)فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی افواج کے حملوں میں شدت، دو روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق غزہ میں بے رحم صہیونی فورسز آبادیوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا، فورسز کی جانب سے فضائی حملے بھی جاری،اب تک بتیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کے حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کی حریت پسند اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر بہا ابوالعطا کے گھر کو اس وقت فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ گھر موجود تھے۔ اس حملے میں سپریم رہنما بہا ابوالعطا اور ان کی اہلیہ موقع ہی پر شہید ہو گئے تھے جب کہ 4 بچے اور ایک ہمسایہ زخمی ہوئے تھے۔اسرائیلی شدت پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ بہا ابوالعطا اسرائیل پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی کررہاتھا۔ اپنے بیان میں نیتن یاہونےغزہ کی پٹی پر بم باری سلسلہ جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیا۔فلسطینی میڈیاکے مطابق گزشتہ دو روز میں اسرائیلی طیاروں کی بم باری میں اسلامی جہاد کے ملٹری ونگ القدس بریگیڈ کے 38 سالہ کمانڈر خالد فرج بھی شہید ہوئے ہیں۔رہنما کی شہادت کے بعد اسلامی جہاد نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل سے اپنے رہنما کی شہادت کا بدلہ لیں گے، تنظیم کا کہنا تھا کہ ہم صہیونی وجود کو چکنا چور کر دیں گے، مجاہدین نے رہنما کی شہادت کے بعد اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کر دی ہے، ادھر حماس نے بھی کہا ہے کہ ابو العطا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اسرائیل کو اس کے نتایج بھگتنا پڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں