نیویارک(سی این پی)جرائم کی عالمی عدالت(آئی سی سی)نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کی مکمل تحقیقات کی منظوری دیدی۔آئی سی سی کے ججز نے گزشتہ روز میانمار میں 2017 میں مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے فوجی کریک ڈائون کی تحقیقات کی منظوری دی۔عالمی عدالت کا فیصلہ ارجنٹائن کی جانب سے میانمار کی رہنما آنگ سان سوکی کے خلاف روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی کارروائی کے آغاز کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی اعلی عدالت میں بھی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا مقدمہ چل رہا ہے۔خیال رہے کہ ساڑھے 7 لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان میانمار افواج کی جانب سے نسل کشی کے خوف کے باعث بنگلا دیش کے مہاجر کیمپوں میں مقیم ہیں۔2002 میں قائم ہونے والی عالمی جرائم کی عدالت کے پاس دنیا میں ہونے والے بدترین جرائم کی تحقیقات کا اختیار ہے اور انہی اختیارات کے تحت آئی سی سی میانمار میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات کرے گی جس میں منظم تشدد، بڑے پیمانے پر انسانوں کی بے دخلی اور عقائد کی بنا پر روہنگیا لوگوں کو ستائے جانے کی تحقیقات شامل ہیں۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار