روم(سی این پی) اٹلی کا خوبصورت شہر وینس بارشوں کے بعد پانی میں ڈوب گیا، میئر نے شہر کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں سمندر کی سطح بلند ہوئی جس کے بعد وینس شہر پانی میں ڈوب گیا۔رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث کئی علاقے متاثر ہوئے جبکہ وینس کا 70 فیصد علاقہ زیر آب آگیا اسی طرح لاگوون شہر کے مختلف علاقوں میں کئی فٹ برسانی پانی موجود ہے۔اٹلی کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ حکومت نے ملک بھر کے اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔محکمہ موسمیات کے ماہرین نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی جبکہ یہ بھی بتایا ہے کہ سمندر کی سطح 6 فٹ تک بلند ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 1923 میں پہلی بار سطح سمندر کی پیمائش کی گئی جس کے بعد 1966 میں سطح 1.94 میٹر تک بلند ہوئی تھی۔وینس کے میئر نے شہر کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی اور بتایا کہ سمندر کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار