وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرکی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

مظفرآباد(سی این پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی پربزدل بھارتی فوج نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے براہ راست شہری آبادی کو نشانہ بنانا شرمناک ہے،پاکستانی فوج نے دوسری جانب کبھی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں