مسجد الحرام میں 8 ماحول دوست کچرے دان نصب

مکہ(سی این پی)مسجد الحرام کے صحنوں میں 8 ماحول دوست کچرے دان رکھ دیئے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حرم شریف کی انتظامیہ نے مسجد الحرام کے صحنو ں میں نیا تجربہ شروع کیا ہے اوراسے ماحول دوست بتایا جارہا ہے۔ بجلی اور شمسی توانائی سے چلنے والے کچرے دان جگہ جگہ رکھے گئے ہیں۔ یہ کچرے کے روایتی ڈبوں سے یکسر مختلف ہیں۔ تجربہ کامیاب ہونے پر بڑے پیمانے پر اسے نافذ کیا جائے گا۔مسجد الحرام کی انتظامیہ نے 8 ماحول دوست کچرے دان حرم شریف کے صحنوں میں رکھے ہیں۔ ان کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ ان میں ڈالے گئے کچرے کا حجم خود کار نظام کے تحت کم ہوجاتا ہے۔ یہ پریشر کے ذریعے کچرے کا حجم کم کردیتے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق مستقبل میں اس قسم کے کچرے دان تجربہ کامیاب ہونے پر حرم شریف کے تمام صحنوں میں رکھے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں