نواکشوط ایئرپورٹ پرمحصور پاکستانیوں کی سفارتی مدد کی اپیل

نواکشوط(سی این پی)شمال مغربی افریقی مسلمان ملک موریتانیہ کے ایئر پورٹ پر 10 پاکستانی سیاح محصور ہو گئے ہیں، ایئر پورٹ حکام نے بغیر کسی وجہ انھیں روک لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق موریتانیہ کے دارالخلافہ نواکشوط کے ایئرپورٹ پر 10 پاکستانی سیاح محصور بنا دیے گئے ہیں، ایئر پورٹ حکام نے پاکستانیوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے 36 گھنٹے سے روک رکھا ہے.اطلاعات کے مطابق پاکستانی سیاحوں کو کھانے پینے کو بھی کچھ فراہم نہیں کیا گیا، محصور پاکستانی سیاحوں نے سفارتی مدد کے لیے اعلیٰ حکام سے فوری مدد کی اپیل کر دی ہے۔پاکستانی سیاحوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ویزے موجود ہونے کے باوجود ایئر پورٹ حکام ان کی بات نہیں سن رہے ہیں، ایئر پورٹ حکام ملک میں انٹری نہ دینے کی وجہ بھی نہیں بتا رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں