مقبوضہ کشمیر ؛ تاجر ہڑتال کی بھر پور حمایت کریں، پوسٹروں کے ذریعے کشمیریوں کو تلقین

سری نگر (سی این پی )مقبوضہ کشمیر میں پوسٹروں کے ذریعے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے مذموم بھارتی اقدام کے جاری ہڑتال کی بھر پور حمایت کریں۔ یہ پوسٹرجنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں دیواروں اور بجلی کے کھمبوں میں لگائے جانے والے پوسٹروں میں تاجروں سے کہا ہے کہ وہ مکمل ہڑتال کرکے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف اپنی نارضگی کا اظہار کریں۔ قبل ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی سے منسوب جنوبی کشمیرکے مختلف علاقوںمیں لگائے جانے والے پوسٹروں میں بھی لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ہڑتال کی مکمل حمایت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں