وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل بھی دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے پیدا صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بارڈر پر پاک افواج کی کاوشوں کو سراہا اور اقتصادی ترقی کے لیے ملک میں استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں