اسلام آباد(سی این پی)چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سیاسی مقاصد اور مخصوص حکومتوں سے بالاتر ہو کر پاکستان کی مدد کی، پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کے سی پیک کے حوالے سے بیان پر چینی سفیر یاؤ جنگ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی امداد سیاسی ترجیحات پر کیوں معطل کی۔چینی سفیر نے کہا کہ 2013 میں پاکستان میں توانائی کا شدید بحران تھا، امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں پاور پلانٹ کیوں نہیں لگائے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سیاسی مقاصد اور مخصوص حکومتوں سے بالاترہو کر پاکستان کی مدد کی۔یاؤ جنگ نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے، پاکستانی اور چینی میڈیا کو سی پیک کے خلاف پروپیگنڈے کا سامنا کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں تھنک ٹینک میں تقریر کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ چین اس وقت دنیا میں قرضے دینے والا سب سے بڑا ملک ہے تاہم یہ قرضے دینے کی اپنی شرائط کو شائع نہیں کرتا جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو سی پیک کے حوالے سے چینی سرمایہ کاری پر سوالات اٹھانے چایئیں۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار