لاہور(سی این پی)شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا اسلام آباد سے خالی ہاتھ لوٹے ہیں، الیکشن دور دور تک نہیں، عمران خان مدت پوری کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عدنان نے بے وقوف بنایا، ان سے تفتیش کی جائے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت میں جو کرپٹ ہوگا اس کو ڈبل سزا ہوگی، پہلے ہی کہہ دیا تھا مولانافضل الرحمان خالی ہاتھ جائیں گے، ساری پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیے، پی ٹی آئی سرخرو ہوگی، پیپلزپارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان نے کسی کو این آر او نہیں دیا، مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی، کہا تھا نواز شریف کو جانے دیں، لندن میں کفن سے منہ نکالیں گے، دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانے دیں، آصف زرداری کے خلاف 5 کیسز میں پلی بارگین ہوچکی ہے۔کشمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا وزیراعظم نہ گئے تو شیخ رشید دورہ کشمیر پر جائے گا، بھارت پاکستان کی سرحدوں کو نہیں چھیڑ سکتا، نیست و نابود ہو جائے گا۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار