شریف فیملی کیخلاف تحقیقات میں نیا موڑ، نیب نے انڈسٹریز فریز کرنے کا حکم دیدیا

لاہور(سی این پی)ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق مستقبل میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور نصرت شہباز اپنے بزنسز سے منافع کے حصول کے حقدار نہیں ہونگے۔ شریف فیملی کی فریز کی گئی انڈسٹریز میں چنیوٹ انرجی، رمضان انرجی لمیٹڈ، شریف ڈیری، کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری، العریبیہ، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری شامل ہیں۔نیب لاہور کی جانب سے احکامات سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)اور شریف خاندان کے افراد علاوہ ان کے فائنینشل ایڈوائزر کو جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں