لاہور(سی این پی )معروف ماڈل اوراداکارہ وینا ملک بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق بو ل پڑیں۔تفصیلات کے مطابق وینا ملک کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے۔سماجی تعلقات کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرآرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کی حمایت کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں آرمی چیف جنرل باجوہ مسٔلہ کشمیر کے حل، بھارت کے ساتھ کشیدہ حالات، افغان امن معاملات اور پاکستان کے اندرونی سازشوں کا بھرپورطریقے سے دفاع کررہے ہیں۔انکی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا، پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو بہتر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا،اس لئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ضروری ہے۔اداکارہ وینا ملک نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام پر تنقید کرنے والے اور اب ان کی توسیع کے معاملے پر عوام کو گمراہ کرنے والے افراد کا مفاد ہرگز پاکستان کے اندرونی حالات کی بہتری میں نہیں، اداروں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔موجودہ حالات میں ہماری توجہ معاشی مسائل،غربت کے خاتمے اور شرح خواندگی میں اضافے پر ہونی چاہیے مگر ہم سب ایکسٹینشن کے معاملے میں پھنسے ہوئے ہیں.
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک