واشنگٹن(سی این پی)امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔حادثہ امریکی ریاست سائوتھ ڈکوٹا میں پیش آیا، چیمبر لین میونسپل ائیرپورٹ سے پی سی 12 ایئر کرافٹ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر گیا، امدادی ٹیمیں فوری پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام کے مطابق سنگل انجن طیارہ چیمبرلین سے اداہو فالز کے مقامی ائیرپورٹ کی جانب محو سفر تھا کہ موسم کی شدت کے سبب حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس وقت علاقے میں ایک انچ فی گھنٹہ کے تناسب سے شدید برفباری جاری تھی، محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کے سبب حد نگاہ ایک میل سے بھی کم رہ گئی تھی۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق جہاز گرنے کی مزید تفصیلات جاننے کی کوشش جاری ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں