کولمبو(سی این پی)سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کے لئے 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی، سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان رواں ماہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کریگا، سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا کی ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی جہاں وہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دیمتھ کرونارتنے سری لنکن ٹیم کی قیادت کرینگے ۔ سرنگا لکمل دو ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی 16 رکنی سکواڈ اعلان کر رکھا ہے ۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت دیمتھ کرونارتنے کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انجیلو میتھیوز، چندیمل، کوسال پریرا، نیروزن ڈکویلا، سرنگا لکمل، سنداکان، کاسون راجتھا، وشوا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، لاستھ ایمبولدینیا، دلروان پریرا، دھننجایا ڈی سلوا، لاہیرو تھیریمانے اور اوشاندہ فرنینڈو شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک