پی آئی سی واقعہ افسوسناک،ملکی ترقی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، احسن خان

اسلام آباد(سی این پی)شوبزانڈسٹری کے معروف اداکاراحسن خان نے پی آئی سی واقعے کوافسوسناک قراردیتےہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں پروٹوکول کا کوئی تصورنہیں اورہم برائیوں کا ملبہ ایک دوسرے پرڈال کرخود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبزانڈسٹری کے ناموراداکاراحسن خان نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کا بیڑہ اٹھانے سے پہلے ہمیں خود کو ٹھیک کرنا ہوگا،جب ہم اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریںگے تومعاشرے میں خود بخود سدھارآتا جائے گا۔اداکاراحسن خان نے چند روز قبل لاہور میں واقع پی آئی سی میں پیش آنے والے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔معروف اداکار نے کہا کہ ہم برائیوں کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔احسن خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ترقی یافتہ قوموں کی وجہ ان کے شہریوں کا احساس ذمہ داری ہے،وہ رات گئے اہلکار نہ ہونے کے باوجود بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہیں اوران ممالک میں جرم کرنے پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ترقی یافتہ ممالک میں پروٹوکول کا کوئی تصورنہیں اوراسی وجہ سے ان ممالک کے شہری بھی اپنی حکومتوں سے خوش نظرآتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے تمام لوگوں کو اپنا اپنا کردار کرنا چاہیے اوراسکے ساتھ حکومت کو احساس ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنے کےلئے میڈیا پر آگاہی مہم کا آغاز بھی کرنا چاہیے، فنکار،کھلاڑی اوردیگر شعبوں کی نامور شخصیات اس مہم میں مثبت اور موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں