ذاتی تشہیر اچھی نہیں لگتی،اسی لئےمیڈیاسےدوررہتی ہوں،بشریٰ‌ انصاری

لاہور(سی این پی)اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مجھے محنت اورلگن کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی شہرت ملی، میں مغرورنہیں بلکہ ذاتی تشہیرکرنا پسند نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مجھے ذاتی تشہیرکرنااچھا نہیں لگتا اسی لئے میڈیا سے دوررہتی ہوں۔ان خیالات کا اظہاراداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا،انکا کہنا تھا کہ فنکار کو صرف اپنے فن سے غرض ہونی چاہیےاوراسکی مقبولیت ہی اس کی تشہیر ہوتی ہے۔بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میں نے بڑی محنت اورلگن سے کام کیا ہے جسکی وجہ سے مجھے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی شہرت ملی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے زیادہ بات نہ کرنے کی وجہ سے بعض لوگ مجھے مغرور سمجھتے ہیں حالانکہ یہ حقیقت کے برعکس ہے،جس شخص میں غرور ہوگا وہ کبھی ہنستا اورمسکراہتا نہیں اورمیری توپہچان ہی ہنسنا، مسکراہنا اور خوش رہنا ہے۔کچھ عرصہ قبل بشریٰ انصاری نے ایک مکالمے کے دوران کہا تھا کہ ٹی وی ڈرامے کی بنیاد ادب سے ریڈیو اورریڈیوسے ٹی وی پرمنتقل ہوئی اس وقت صرف لکھنے والوں کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ اپنی بات اچھے سلیقے سے لوگوں تک پہنچائیں، میں مایوس نہیں ہوں جہاں کچھ بُراچل رہا ہے وہاں اچھا بھی چل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں