لاہور(سی این پی)دل کا ہسپتال 5 روز بعد بھی مکمل فعا ل نہ ہوسکا، ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبوں میں علاج کی سہولت تاحال معطل ہے، دل کے مریضوں کی تکلیف بڑھنے لگی، ہسپتال انتظامیہ اوپی ڈی اور ان ڈور کی بحالی کے لیے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تحفظات دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی 5 روز بعد بھی مکمل طبی سہولیات بحال نہ ہوسکیں۔ ان ڈور بدستور بند جبکہ اوپی ڈی اتوار کے روز حسب معمول بند ہوتی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کل او پی ڈی اور ان ڈور سروسز کی بحالی کے لیے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تحفظات دور کرنے میں مصروف ہے۔ ایمرجنسی میں آنے والے انتہائی سنجیدہ مریضوں کی انجیوگرافی اور انجیو پلاسٹی کی سہولت دی جا رہی ہے جبکہ آپریشن تھیٹر اور کیتھ لیب بند ہونے سے مریض آپریشن اور ضروری ٹیسٹوں سے محروم رہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ آئوٹ ڈور میں ہڑتال نہیں کی بلکہ وکلا کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں ایسی صورتحال میں کام نہیں کر سکتے، حکومت آئوٹ ڈور میں رینجرز کی سکیورٹی فراہم کرے۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ