دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے پرجوش،میچ جتوانے والی ٹیم میدان میں اتاریں گے،اظہرعلی

کراچی(سی این پی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں،وکٹ کو مد نظر رکھ کر ٹیم کا فیصلہ کریں گے،ایسی ٹیم میدان میں اتاریں گے جو میچ جتوا سکے۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ باؤلر پرفارم کریں رہے ہیں،مجھ سے رنز نہیں ہو رہے بدقسمتی سے لاسٹ اننگز میں سیٹ ہونے کے بعد آؤٹ ہو گیا،کوشش ہو گی کراچی ٹیسٹ میں بڑی اننگز کھیلوں،دورہ آسٹریلیا میں مشکل ہوتی ہے،تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں،جب مجھے لگے کہ میں کھیل نہیں پا رہا تو پھر کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے پرجوش ہیں،وکٹ کو مد نظر رکھ کر ٹیم کا فیصلہ کریں گے،ایسی ٹیم میدان میں اتاریں گے جو میچ جتوا سکے، صورتحال کو دیکھ کر ٹیم میدان میں اتاریں گے،کوشش ہو گی بہترین ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں۔ایک سوال کے جواب کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے گزشتہ پانچ سے ڈومیسٹک کرکٹ میں اسپنرز کا کوئی کردار نہیں رہا،فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے اور فوادعالم کئی سالوں بعد قومی اسکواڈ میں شامل ہوا ہے، فواد عالم ہمارے پلان کا حصہ ہیں جب ضرورت ہوگی کھلائیں گے جب بھی فواد کی ضرورت ہوگی اسے ٹیم میں شامل کیا جائے گا،فواد عالم ڈومیسٹک پلیئرز کیلئے مثال ہیں۔واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے سلسلہ میں کراچی میں موجود ہے جہاں پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے کراچی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔میچ صبح 10 بجے شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں