واشنگٹن(سی این پی)امریکا نے بوئنگ 777 ایس طیارے کا انجن فیل ہونے کے واقعے کے بعد اس قسم کے تمام طیارے گرائونڈ کر دیئے، جاپان نے بھی بوئنگ 777 ایس کو اپنی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔بوئنگ کمپنی نے دنیا بھر کی تمام ایئرلائنز کو بوئنگ 777 ایس کے 120 سے زائد طیاروں کو گرائونڈ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ گذشتہ روز امریکی شہر ڈینور میں بوئنگ 777 ایس طیارے کا انجن فیل ہونے اور اس میں آگ لگنے کے بعد پائلٹ نے مہارت سے جہاز کو بحفاظت ائیرپورٹ پر اتار لیا تھا۔
