سینیٹ الیکشن، ن لیگ ڈنکے کی چوٹ پر یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیگی، سعد رفیق

لاہور(سی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ن لیگ ڈنکے کی چوٹ پر یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیگی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم)کے متفقہ امیدوار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کو ڈنکے کی چوٹ پر ووٹ دے گی۔حمزہ شہباز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے بڑی بہادری کے ساتھ جیل کی قید برداشت کی ہے، حمزہ شہباز کو جیل میں رکھنے کا مقصد نواز شریف اور شہباز شریف کو دبائو میں لانا تھا۔خیال رہے کہ تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے متفقہ امیدوار منتخب کیا ہے۔گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات بھی کی تھی جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں