وطین ٹیلی کام کا پنجاب گروپ آف کالجز کو Managed SD-WAN کنکٹیویٹی سروسز کی فراہمی کیلئے شراکت داری

لاہور(سی این پی)وطین ٹیلی کام لمیٹڈ نے جو ملک بھرمیں موجوداپنے فائبر انفراسٹرکچر کے ساتھ نمایا ں آئی سی ٹی کمپنی ہے،Managed SD-WAN کنکٹیویٹی سروسز کی فراہمی کیلئے پنجاب گروپ آف کالجز کے ساتھ شراکت داری کا آغازکر دیا۔ ہاجرہ افضل، گروپ ڈائریکٹر آئی ٹی، پنجاب گروپ آف کالجز اور عا دل رشید، سی ای او، وطین ٹیلی کام نے لاہور میں وطین ٹیلی کام کے ہیڈ آفس میں شراکت داری کے معاہدہ پردستخط کئے۔ دونوں کمپنیوں کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، اس معاہد ے کے تحت وطین ٹیلی کام، پنجاب گروپ کے ملک بھر میں کالجز اور یونیورسٹیوں کو آپٹیکل فائبر پر مبنی Managed SD-WAN کنکٹیویٹی سروسز فراہم کرے گا۔ پی جی سی کیمپسز Wi-Fi 6 ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنے طلباء اور اسٹاف کومواصلاتی رابطوں کا تیز ترین اور زیادہ قابل بھروسہ تجربہ فراہم کرسکیں گے۔ہاجرہ افضل،گروپ ڈائریکٹر آئی ٹی،پنجاب گروپ آف کالجز نے ا س موقع پر کہا”ہمیں وطین ٹیلی کام کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر خوشی ہے۔ ہم وطین ٹیلی کام کے SD-WAN کنکٹیویٹی سروسز کے نفاذ کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں۔ یہ ا قدام ایک عظیم ترقی کی بنیاد ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ آنے والے سالوں میں پی جی سی کے بہترین نتائج کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔“تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عادل رشید، سی ای او،وطین ٹیلی کام،نے کہا”مستقبل کیلئے ڈیجیٹلا ئز یشن کے خواب کو حقیقت بنانے کے وژن کے ساتھ ہم تعلیمی شعبہ کو خصوصی طورپر پرسنلائزڈ سلوشنز فراہم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ یہ شراکت داری پاکستان کے مستقبل کے معماروں کیلئے پی جی سی کے مواصلاتی رابطوں اور انفراسٹرکچر کو مزید تقویت دینے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔تیزی کے ساتھ ترقی کرتی آئی سی ٹی کمپنی، وطین ٹیلی کا م کو پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔“وطین ٹیلی کام کاروبار اور انٹر پرائزز کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سلوشنزکی فراہمی کیلئے فعال کردار ادا کررہاہے تاکہ وہ اپنی بنیادی اور اہم صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرسکیں۔ وطین ٹیلی کام پاکستان کے بزنس ایکو سسٹم کیلئے آسان سلوشنز متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں