18 روز بیت چکے مگر جاز(JAZZ)کی ناقص سروسزکا معمہ حل نہ ہوسکا

صارفین جاز کی سہولیات اورخدمات سے محروم ،عزیز واقارب، دوست احباب اوراہل خانہ سے جازموبائل سم کے ذریعے رابطہ خواب بن چکا ہے
صارفین کا احتجاج رنگ نہ لا سکا، ہیلپ لائن سمیت سوشل میڈیا پر شکایات کے انبار،اہم نوعیت کے مسئلے کوجازانتظامیہ حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے اورنہ ریگولیٹر
جازانتظامیہ صارفین کی مسائل سے آگاہ،چند روایتی جواب اورمعذرت، جلد اپ گریڈیشن کی تکمیل،مسائل کے خاتمے کی نوید کے سواکچھ کرنے کو تیار نہیں
متعلقہ اداروںاورسیلولر کمپنیوں کے ریگولیٹر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی پر اسرار خاموشی صارفین کے زخموں کی نمک پاشی کے مترادف ہے

اسلام آباد(سی این پی)18روزبیت چکے مگرجاز(JAZZ)کی ناقص سروسزکامعمہ حل نہ ہوسکا،جاز(JAZZ)صارفین کرب واذیت میں مبتلا،مشکلات کم نہ ہوسکیں،کوئی پرسان حال نہیں،صارفین کا احتجاج بھی رنگ نہ لایا، ہیلپ لائن سمیت سوشل میڈیا پر شکایات کے انبارمگراہم نوعیت کے مسئلے کونہ تو جاز(JAZZ)انتظامیہ حل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش کر رہی ہے اور نہ ریگولیٹرپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن(پی ٹی اے)نیند سے بیدار ہونے کو تیار ہے،پاکستان کی صف اول کی سیلولر کمپنی کی دعویدارنے صارفین کے قوانین اورحقوق کی دھجیاں اڑا دیں،18روزسے منصوبہ بندی کے تحت شروع ہونے والی ڈیجیٹل سسٹمز کی اپ گریڈیشن ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے،جسکی وجہ سے جاز(JAZZ)کی مختلف سروسزمعطل،ایپس مناسب کام نہیں کر رہی ہیں ۔جاز(JAZZ)صارفین کوکال کرنے اور سننے کی سہولت سے محرومی،انٹرنیٹ سروس کی معطلی یا سست روی،جاز کیش سے مالی لین دین میں دشواری،پوسٹ پیڈ صارفین کوبلوں کی ادائیگی میں مشکلات اور ادائیگی کے باوجود سروسز کی بندش،پری پیڈ صارفین کو نئے پیکجز اور آفرز کو فعال کرنے میں دشواری جیسے مسائل کا سامنا ہے جسکی وجہ صارفین ذہنی کرب و اذیت کا شکار ہیں، صارفین جاز(JAZZ) کی سم رکھتے ہوئے بھی سیلولر کمپنی کی جانب سے دی جانے والی سہولیات اورخدمات سے محروم ہیں،عزیز واقارب، دوست احباب اوراہل خانہ سے رابطہ صارفین کیلئے خواب بن چکا ہے، جاز(JAZZ) صارفین 18 روز سے اپنے طور پر اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،سیلولرکمپنی اور ریگولیٹر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کو بھی شکایات کررہے ہیں،جاز(JAZZ)کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل اورفیس بک پیج پربراہ راست شکایات اوراپ گریڈیشن کی تکمیل کے حوالے سے سوال اٹھارہے ہیں،مگرجاز(JAZZ)انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے اور صارفین کی مشکلات کو بھانپتے ہوئے بھی ازالہ کرنے کو تیارنہیں،چند روایتی جواب اورمعذرت کے علاوہ جاز(JAZZ) صارفین کو جلد از جلدسسٹم اپ گریڈیشن کی تکمیل،مسائل کے خاتمے کی نوید سنائی جارہی ہے مگرجلداز جلد کا مطلب جاز(JAZZ)انتظامیہ بتانے کو تیارنہیں اور صارفین کے صبر کا امتحان 18 روزسے لیاجارہا ہے،ملک کی بڑی سیلولر کمپنی کی دعویدارجاز(JAZZ)سروسز کے بدلے عوام سے ماہانہ اربوں روپے بٹوررہی ہے پھر بھی صارفین کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے،18دن سے جاز نے ہیلپ لائن پر کالز کی مدد میں کروڑوں روپے ناجائز بٹورلئے ہیں،سروسز کی بندش اور معطلی کی وجہ خود جاز(JAZZ) انتظامیہ مگر صارفین کو شکایت کے اندراج کیلئے بھی جاز(JAZZ)کو ہیلپ لائن پر کال کرنے کی پیشگی ادائیگی کرنا پڑتی ہے، قصور جاز(JAZZ) انتظامیہ کا اور خمیازہ صارفین کو بھگتنا پڑرہا ہے جوکہ انتہائی تشویشں ناک ہے،جاز(JAZZ)انتظامیہ اپنی غفلت اور غیر ذمہ دارانہ فعل پرصارفین کو ریلیف دینے کی بجائے لوٹنے میں مصروف ہے،جبکہ متعلقہ اداروںاور ریگولیٹر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی پر اسرار خاموشی صارفین کے زخموں کی نمک پاشی کے مترادف ہے، اہم بات یہ ہے کہ سیلولر کمپنیوں کی تاریخ کے بدترین بحران میں صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے مگر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) کی جانب سے اوائل کے دنوں میں صرف ایک بیان سامنے آیا کہ صارفین سروسز میں کسی بھی مسئلے کی اطلاع آپریٹرزیا پی ٹی اے کو دے سکتے ہیں جازصارفین کی شکایات کو حل کر رہا ہے،پی ٹی اے بھی چوکس ہے اور قواعد و ضوابط کے مطابق آگے بڑھے گا۔اس بیان کے بعد ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) خرم مہربان نے فون اٹھانے کی زحمت گوارہ نہ کی، نہ سوالات کے جواب دیے ،نہ ہی صارفین کی شکایات اور سیلولر کمپنیوں کی تاریخ کے اہم نوعیت کے طویل مسئلے پر اتھارٹی کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں