اسلام آباد(سی این پی ) مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجیکل انقلاب آرہاہے ، ہمیں اسکے لیے تیارہوناہوگا، یہ ڈیجیٹل دور ہے پاکستان کویہ موقع مس نہیں کرناچاہیے، ہمیں دیکھناہوگااس تبدیلی سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ڈینزاینڈڈائریکٹرز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت بحران سے نکل رہی ہے، سیمینار کا یہ مناسب وقت ہے، ہمیں بزنس ایجوکیشن کو مزید بہتر بنانے کے راستے تلاش کرنے ہوں گے۔مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان شروع سے اپنی ایکسپورٹ بڑھانے میں ناکام رہا اور ایکسپورٹ بڑھاناموجودہ حکومت کی ترجیحات میں ہے، یہ ڈیجیٹل دور ہے پاکستان کویہ موقع مس نہیں کرناچاہیے، ہمیں دیکھناہوگااس تبدیلی سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ دیکھناہوگا40فیصد تعلیم یافتہ خواتین جاب کی طرف کیوں نہیں آتی؟ ہمیں بزنس اسکولز کو بڑھانا ہوگا، حکومت کامیاب جوان پروگرام شروع کر رہی ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت جوانوں کواسکالرشپ دی جائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجیکل انقلاب آرہاہے لیکن ہمیں اس کے لیے تیارہوناہوگا، بزنس اسکولز کو اس تبدیلی سے مقابلے کیلئے تیاررہناہوگا، دیکھنا ہوگا بزنس اسکول ایکسپورٹ کے اضافے کیلئے کیاکرداراداکرسکتے ہیں۔مشیرخزانہ نے کہا کہ ایسے بزنس گریجویٹ تیارکریں جوحکومت کی استعدادکارمیں اضافے کاسبب بنیں، ہمیں معیاراورقومی مفادپرفوکس کرکے کام کرناہوگا۔
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا