اسلام آباد(سی این پی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبا کوسہولتیں فراہم کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی چین کے سفارت خانے آمد پر چینی سفیر یا جنگ نے چیئرمین سینیٹ کا استقبال کیا۔دلاور خان، ستارہ ایاز، محمدعلی سیف، نصیب اللہ اور اشوک کمار چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کرونا وائرس پر پاکستانی قوم چین کے ساتھ ہے، سیاسی قیادت، پارلیمان اور عوام چین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت کے کرونا وائرس پر قابو پانے کے اقدامات قابل تحسین ہیں، پاکستانی طلبا کو سہولتیں فراہم کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی توطبی ماہرین پرمشتمل ٹیم چین بھجوائی جائے گی، پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔چینی سفیر نے اظہار یکجہتی پر چیئرمین سینیٹ ،پارلیمان اور عوام کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبا ہمیں بہت عزیز ہیں، پاکستانی طلبا کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے، وائرس سے اموات کی تعداد 2619 ہو گئی۔
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
ضلع راولپنڈی میں نور قرآن بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد