لاہور(سی این پی)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ‘دی مسٹ کوئین’ میدان میں آگئی۔ جراثیم کش سپرے کے لئے گاڑی کی تیاری پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے لاگت آئی ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب نے اپنے وسائل سے سپرے کیلئے خصوصی گاڑی تیار کی ہے۔ وزیر اعلی آفس میں دی مسٹ کوئین گاڑی کے ذریعے جراثیم کش سپرے کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ عثمان بزدار نے مقامی وسائل سے سپرے وہیکل تیار کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا دی مسٹ کوئین گاڑی کے ذریعے بڑی شاہراہوں اور مارکیٹوں میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا، لاہور کے پرہجوم علاقوں میں سپرے کے لئے 8 گاڑیاں تیار کی گئی ہیں، گاڑیاں مرحلہ وار صوبہ بھر کی 455 لوکل گورنمنٹس کو فراہم کی جائیں گی۔عثمان بزدار نے مزید کہا لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے سپرے کیا جا رہا ہے، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جراثیم کش سپرے سمیت دیگر اقدامات جاری رہیں گے، عوام کو کورونا جیسے عفریت سے بچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، کورونا وبا کا پھیلائو روکنے کے لئے ہر ضروری ممکن اقدام کر رہے ہیں۔
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم