امریکا میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

جولیٹ(سی این پی )امریکا کی ریاست الی نوائے کے شہر جولیٹ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 7 افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا۔ مطابق ملزم نے 2 گھروں میں گھس کر شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کا نام رومیو نینس بتایا گیا ہے جس کی عمر 23 سال ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم تمام افراد کو پہلے سے جانتا تھا، تاہم فائرنگ کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوسکا، ملزم کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں