عمران خان کی جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

لاہور(سی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کی جیل ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پرسماعت کی جس میں بانی پی ٹی آئی نے فوری جیل ٹرائل روکنے کی استدعا کی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے ہوم ڈپارٹمنٹ کے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق فل بینچ کو آگاہ کیا ور بتایا کہ توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوم ڈپارٹمنٹ نے 8 دسمبرکو جاری کیا۔عدالت نے کہا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہے، اس عدالت کا دائرہ اختیار اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے۔عدالت نے عمران خان کی فوری جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں