نئی دہلی(سی این پی) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لڑکی کے نام سے اکائونٹ بنانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس نے اس کے اکائونٹ پر اصل تصویر بھی پوسٹ کردی۔ میڈیا کے مطابق نشا جندال نامی یہ اکائونٹ ایک مرد چلا رہا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، اکائونٹ کے 10 ہزار سے زائد فالوورز اور 4 ہزار دوست تھے اور اکائونٹ پر روزانہ کی بنیاد پر پوسٹس کی جاتی تھیں جن میں سے اکثر اشتعال انگیزی پر مبنی ہوتیں۔یہ اکائونٹ کامیابی سے چل رہا ہوتا اگر اس پر کرونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات پوسٹ نہ کی جاتیں۔نشا جندال کے پیچھے اصل شخص روی پوجر نے ایک دن اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)بھارت کو 10 ہزار وینٹی لیٹرز دے گا، اس پوسٹ کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ایڈیشنل سپرٹینڈنٹ پولیس پنکاج چاندرا کا کہنا ہے کہ ہم نے گذشتہ مہینے سے ہی اس پروفائل پر نظر رکھی ہوئی تھی، ڈبلیو ایچ او سے متعلق پوسٹ دیکھ کر ہم حیران ہوئے کہ یہ آخر کون ہے۔ ہم نے فیس بک کو بھی اس کے متعلق لکھا مگر ہمیں جواب نہیں ملا جس کے بعد ہم نے سائبر ماہرین کی مدد سے اسے ڈھونڈ لیا۔پولیس حکام کے مطابق پوجر ایسی معلومات شیئر کرتے تھے جن سے یہ تاثر جاتا تھا کہ وہ ڈبلیو ایچ او یا اقوام متحدہ جیسے کسی بڑے ادارے سے منسلک ہیں، پوجر نے سنہ 2009 میں انجینئرنگ کا امتحان دیا تھا جسے وہ پاس نہیں کر سکے تھے۔پوجر نے پولیس کی حراست میں بتایا کہ میں نے یہ سب صرف تفریح کے لیے کیا، اگر میں اپنی اصل شناخت کے ساتھ کرتا تو لوگ کبھی بھی میری ذہانت کو نہ سراہتے اس لیے میں نے خود کو عورت ظاہر کر کے پوسٹ کرنا شروع کیا۔پولیس نے پوجر کو گرفتار کرنے کے بعد اس کی اصل تصویر بھی نشا جندال کے اکائونٹ پر پوسٹ کردی ہے، نشا کی پروفائل میں اب ایک ادھیڑ عمر شخص کی تصویر اس کیپشن کے ساتھ موجود ہے، میں پولیس کی حراست میں ہوں، میں نشا جندال ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری