شوپیاں(سی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے، ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا، بھارت نے کرفیو کو مزید سخت کرتے ہوئے صحافیوں کو بھی حراست میں لے لیا۔مقبوضہ وادی میں بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ضلع شوپیاں کے علاقے میلاہورا میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کر دیا، بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور 2 جی انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیاں 5 اگست 2019 سے جاری ہیں، بھارتی پولیس نے متعدد صحافیوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی اور کام کرنے سے روک دیا۔حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے سیاسی ، سماجی رہنمائوں، کارکنوں اور صحافیوں کو فوری رہا کیا جائے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک