کراچی (سی این پی)چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرطارق بنوری کی زیر صدارت اجلاس میں یکم جون سے باقاعدہ آن لائن کلاسزشروع کرنے پر اتفاق کرلیا اور لاک ڈائون ختم نہ ہونے کی صورت میں آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے معاملے پر وائس چانسلرز کااجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرطارق بنوری نے کی، اجلاس میں یونیورسٹیز کے امتحانات سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اوپن بک،ایم سی کیوز،اسائنمنٹ کے ذریعے نتائج مرتب کرنے کی تجویز دی گئی اور یکم جون سیباقاعدہ آن لائن کلاسزشروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں کو امتحانات لینے کیلئے پالیسی مرتب کر کے طلبا کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کی اور لاک ڈائون ختم نہ ہونے کی صورت میں آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا، امتحانات کے بغیر یونیورسٹیوں کے طلبا کو اگلے سمیسٹر میں پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔وائس چانسلرز کی جانب سے انٹرنیٹ ایشو کی شکایات کی گئی اور اس معاملے پر ایچ ای سی سے مددکی درخواست کی ، چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ تمام جامعات کوآن لائن رابطوں کیلئے طریقہ کاروضح کریں گے اور درپیش مسائل کاازالہ کریں گے۔ہائرایجوکیشن کمیشن نے ہدایت کی کہ تمام جامعات آن لائن ایگزامینیشن پالیسی مرتب کریں اور کہا بورڈزاور قانونی باڈیزسے منظورکروائیں جبکہ تمام جامعات کویکساں ایڈمیشن پالیسی مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ہائرایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ تمام یونیورسٹیاں ایک ہی وقت میں داخلہ جات کا اعلان کریں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک