لاہور(سی این پی )آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن نے بورڈ کے امتحانات منسوخ ہونے پر طلبہ کو فیس واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزاکی زیر قیادت فیڈریشن کے مرکزی نمائندوں کا اجلاس ہوا جس میں حکومت سے یکم جون سے اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ 15 جولائی تک تعلیمی اداروں کی بندش سے 50 فیصد تعلیمی ادارے مکمل بند اور 10لاکھ لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پرائیویٹ اسکولز کے لیے تعلیمی ریلیف پیکج کا اعلان کریں۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ بورڈ امتحانات منسوخ کرنیکی صورت میں بورڈز فیس اور فنڈز کی مد میں 45 لاکھ طلبہ سے وصول شدہ 25 ارب روپے طلبہ کو واپس کیے جائیں۔
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف نے1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل